راولپنڈی ( آن لائن ) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کر دئیے گئے ، کور کمانڈر اولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو چیف آف جنرل اسٹاف اور ساحرشمشاد مرزا کو کو ر کمانڈر راولپنڈی تعینات کر دیا گیاہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے
مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے جس میں کور کمانڈرملتان لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کو ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز تعینات کیا گیا ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کو کور کمانڈر ملتا ن جبکہ ساحرشمشاد مرزا کو کو ر کمانڈر راولپنڈی تعینات کر دیا گیاہے