جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اثاثے تحویل میں لینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اثاثے تحویل میں لینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے رابعہ عمران اور علی عمران کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں، اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات کے لیے رجسٹریشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھی جاری کردیا

گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایکسائز، کوآپریٹو، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی سمیت دیگر اداروں کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خط کے متن میں لکھا گیا کہ علی عمران اور رابعہ عمران کے نام پر موجود ریکارڈ دیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب تمام اثاثہ جات کی فہرست مکمل ہونے پر قبضہ کی کارروائی کرے گا۔احتساب عدالت نے ملزمان کی مسلسل غیر حاضری پر کاروائی کی ہدایت کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…