بیجنگ(این این آئی) چین کے صوبے شانڈونگ میں ایک یا دو بار نہیں بلکہ 12 مرتبہ بجلی کے ایک ہی کھمبے پر آسمانی بجلی گر گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ
کے مطابق چین کے صوبے شائڈونگ کے شہر چنگڈا میں 31 اگست کو ایک ہی کھمبے پر 12 مرتبہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا، ویڈیو نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔مذکورہ ویڈیو بارش کے دوران مقامی شہری نے بنائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک یا دو بار نہیں بلکہ 12 مرتبہ ایک ہی کھمبے پر آسمانی بجلی گری جس سے کھمبے کی حالت بھی خراب ہوگئی۔شہری کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ وہ اسٹریٹ لائٹس بہت بدقسمت ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ لڑکا خوفزدہ تھا؟ مجھے بھی ڈر لگ رہا ہے، ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر میں خوفزدہ ہوگیا۔