ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کیخلاف 1ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2021 |

لندن (این این آئی)صنعت کار اور سماجی رہنما مرزا اشتیاق بیگ نے ماضی کے مقبول پاپ گلوکار زوہیب حسن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔اس سے قبل مرزا اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کو 14 اگست کو ہرجانے کا نوٹس بھجواتے ہوئے لگائے گئے الزامات پر دو ہفتوں کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا اور ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ عدالت میں مقدمہ دائر کردیں گے۔

زوہیب حسن کی جانب سے معافی نہ مانگے جانے پر اشتیاق بیگ نے 2 ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ میں ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔دائر کیے گئے مقدمے میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مدعی کو گلوکار سے ایک ارب روپے دلوائے جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ زوہیب حسین نے گزشتہ ماہ 13 اگست کو مدعی پر ایک ٹی وی انٹرویو میں الزامات لگاتے ہوئے ان کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی، جس وجہ سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔درخواست کے مطابق زوہیب حسن نے انٹرویو میں گلوکارہ نازیہ حسن کی موت غیر فطری قرار دیا۔اشتیاق بیگ نے مقدمے میں لکھا ہے کہ ان کے پاس اہلیہ نازیہ حسن کے موت کا سرٹیفکیٹ موجود ہے اور وہ کافی عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں۔انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ زوہیب حسن حقائق کے برعکس باتیں کر رہے ہیں، انہیں بیان بازی اور مدعی کے خلاف بیانات دینے سے روکا جائے۔صنعت کار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ زوہیب حسن کو ان کے خلاف نامناسب دعوے کرنے سے روکنے کا حکم دے کر انہیں ان سے ایک ارب روپے بھی دلوائے جائیں۔انہوں نے درخواست میں دلیل دی ہے کہ انہوں نے ابتدائی طور پر زوہیب حسن کو نوٹس بھجواکر معافی مانگنے کی مہلت بھی دی مگر انہوں نے ان سے معافی نہیں مانگی، جس وجہ سے انہوں نے ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔مرزا اشتیاق بیگ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ زوہیب حسن کے خلاف یوکے میں بھی ہرجانے کا دعویٰ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…