جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

27.32ارب کی لاگت سے 69 کلومیٹر موٹروے کی تکمیل سے لاہور تا کھاریاں سفر میں کتنی کمی آئیگی؟خوشخبری سنا دی گئی

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ27.32ارب کی لاگت سے 69 کلومیٹر موٹروے کی تکمیل سے لاہور تا کھاریاں سفر میں ایک گھنٹے کی کمی آئے گی،5 انٹر چینج، 5 فلائی اوورز، 21 کلو میٹر سروس روڈ اور کئی ہزار نوکریاں پیدا ہوگی۔

وزیر مواصلات مراد سعید نے اپنی وزارت کی بہترین 3 سالہ کارکردگی کا ن لیگ کی حکومت کے ساتھ تقابلی جائزہ پیش کیا ہے،مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے پہلے تین سالوں (2013ـ16) کے دوران 645کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہوئیں۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تین سالہ دور (2018ـ2021)میں 1753کلومیٹرسڑکیں تعمیر ہوئیں ،پی ٹی آئی کے تین سالوں میں 161.264ارب کا ریونیو حاصل کی گیا۔اس کے مقابلے میں ن لیگ تین سالوں میں 73.54ارب کا ریونیو اکٹھا کرسکی۔ پی ٹی آئی نے ان تین سالوں میں 119.27فیصد اضافی ریونیو اکٹھا کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے پہلے تین سالوں میں 858 کلومیٹر کے روڈ کے منصوبے بنے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پہلے تین سالوں میں 6118کلومیٹر کے منصوبے بنے (12منصوبوں پر کام شروع ہے جبکہ 19منصوبوں پر رواں مالی سال میں کام شروع ہوجائے گا )۔ تین سالوں میں 5 ارب روپے سے زائد لاگت کی اراضی پر قبضے واگزار کرائے گئے،ن لیگ کے دوران میں اس پر کام نہیں کیا گیا۔ احتساب اور آڈٹ ریکوری میں تین سالوں کے دوران 16ارب روپے سے زائد وصول کیے کئے،ن لیگ دور میں اس پر کام نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…