منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

بجلی فی یونٹ مہنگی کر نے کا فیصلہ ہوگیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے جولائی میں ایل این جی کی قلت کے باعث فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ بجلی ایک روپے 37پیسے تک مہنگی ہونے کا تعین کر لیا جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر 21 ارب روپے منتقل ہوں گے نیپرا کی طرف سے

فیصلہ آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔اسلام آباد میں جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمبٹ کی درخواست کی سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی سی پی پی اے نے فی یونٹ بجلی ایک روپیہ 46 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی ،سی پی پی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ پاور پلانٹس کو وقت پر ایل این جی نہ ملنا بتایا گیا ۔ممبر سندھ نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہا کہ ناقص منصوبہ بندی کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے ۔سماعت کو بتایا گیا کہ مہنگی ایل این جی کے باعث صارفین پر 9ارب 60کروڑ روپے کا بوجھ منتقل ہو گا ۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اتھارٹی کو بھی اس بات کا بہت احساس ہے کہ یہ مجوزہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بہت زیادہ ہے چیئرمین نیپرا نے ایل این جی ضروریات پر مبنی سالانہ پیداواری پلان کی تفصیلات طلب کر لیں تاکہ حکومت کو سفارشات بھجوائی جا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…