منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کو انٹرویو میں مکھی کے حملے کا سامنا

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)وائٹ ہائوس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے نوکری سنبھالنے کے بعد سے صحافیوں کے ساتھ سخت محاذ آرائی کی ہے لیکن کسی نے بھی انہیں اس حملے کی طرح پریشان نہیں کیا جیسا کہ پریس کانفرنس کے دوران ان کوایک مکھی کے

ہاتھوں پریشان ہونا پڑا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جین ساکی وائٹ ہائوس کے نامہ نگار پیٹر الیگزینڈر کے اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کر رہی تھی کہ کیا طالبان کے لیے اربوں ڈالر کا امریکی فوجی سازوسامان چھوڑنے سے کیا امریکا کم محفوظ نہیں گیا ہے؟۔انہوں نے اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کی لیکن آوارہ مکھی نے انہیں سخت پریشان کردیا۔ کالی سیاہ مکھی مسز ساکی کے گورے چہرے پر بیٹھنے کی کوشش کررہی تھی اور ساکی اسے بار بار ہاتھ سے دور ہٹانے کی کوشش کرتی۔ساکی نے مکھی کو مارا اور پھر قطعہ کلامی پر صحافی سے معذرت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ مکھی کا انداز جارحانہ تھا۔ اس موقعے کی ایک ویڈی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔اس کیڑے یا مکھی کا پتا نہیں چل سکا مگر اس کے جین ساکی کی جواب دینے کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…