منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کا سی این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون نے ایل این جی پر17فیصد ٹیکس اور فنانس ایکٹ میںجی ایس ٹی میں12فیصد اضافے پر سی این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ آج بدھ کے روز سے سندھ میں سی این جی 180روپے کلو میں

فروخت کی جائیگی۔گزشتہ روز کراچی پریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے شعیب خانجی،سید ولی وارثی اور دیگر نے کہا کہ مہنگی ایل این جی کی خریداری کے باعث سی این جی کی صنعت تباہ ہوجائیگی اور سی این جی اسٹیشنز مالکان سمیت صارفین کے اربوں روپے ڈوب جائینگے ،اس وقت لاگت کے اعتبار سے سی این جی کی قیمت180روپے کلو ہونی چاہیئے ،تاہم سی این جی اسٹیشنز مالکان نقصان میںاپنا کاروبار چلا رہے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ جب تک عالمی مارکیٹ میںایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کارجحان ہے،تب تک جی ایس ٹی میںکمی کی جائے تا کہ سی این جی کی صنعت کی بقائ� کو لازمی بنایا جاسکے ،اسٹیشنز مالکان کا کہنا تھا کہ اس صنعت سے چار لاکھ افراد کا روزگار وابستہ ہے اور اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم4ستمبر سے پورے سندھ میںسی این جی اسٹیشنز بند کر دینگے اور سی این جی کی صنعت کو مکمل طور پر بند کردیا جائیگا،سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوجاینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…