کراچی(این این آئی)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سندھ ارباب غلام رحیم کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اور سابق وزیرِاعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان کو دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے سبب اہل خانہ اسپتال لے کر پہنچے۔ ڈاکٹرز نے صحت کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے چند روز نگرانی میں رکھنے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔سندھ اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے اسپتال جاکر ڈاکٹر ارباب رحیم کی عیادت کی اور ان کی خیریت بھی دریافت کی۔