ریاض(این این آئی )سعودی عرب میں ایک مقامی فوٹو گرافر نے سطح سمندر سے 1700 میٹر کی بلندی پر واقع جبل شدا پر غروب آفتاب کے وقت شفق کے سرخ رنگوں کے مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی فوٹو گرافرعلی الشدوی نے کیمرے کی مدد سے غروب آفتاب کے وقت کے وقت شفق کے مناظر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ یہ پہاڑ سعودی عرب کے جنوب مغرب میں الباحہ کے علاقے کی المخوا گورنری میں واقع ہے۔ان تصاویر پرتبصرہ کرتے ہوئے علی الشدوی نے کہا کہ المخوا کے مناظران ایام میں بہت خوبصوت اور دلفریب ہوتے ہیں۔ وہ ان مناظر کو غروب آفتاب کے مناظر کے ساتھ ملا کر کیمرے میں محفوظ کرنا چاہتا تھا جس کے لیے وہ مغرب سے کچھ دیر قبل جبل شذا کی طرف روانہ ہوگیا۔