اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی ملاقات میںسو گئے۔امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیل کے نئے وزیراعظم کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران اسرائیلی وزیراعظم اپنی داستان سناتے رہے اور جوبائیڈن کرسی پر بیٹھے بیٹھے اونگھتے رہے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے تیرہ امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکہ بھجوادی گئی ہیں ، ان فوجیوں کے ساتھ سو سے زائد افغان شہری بھی ہلاک ہوئے تھے ۔ امریکہ بھجوائے جانے والے فوجیوں کی لاشوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے امریکی ایئر فورس کے اڈے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ نے بھی شرکت کی اور فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے چند منٹ خاموشی اختیار کی بعد ازاں امریکی صدر نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی اورفوجیوں کی ہلاکتوں پران کے غم میں شریک ہوئے ۔