کراچی(این این آئی)محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے مطابق 30 ستمبر کے بعد تعلیمی اداروں سے وابستہ ٹرانسپورٹ میں ویکسین نہ کرانے والوں پر سفر کے لیے پابندی ہو گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے مطابق سندھ میں 15 ستمبر کے بعد ملازمین کو لانے لے جانے والی گاڑیوں میں بغیر ویکسین سفر نہیں کیا جا سکے گا۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کہاکہ 15 اکتوبر کے بعد موٹر وے پر شہریوں کے بغیر کورونا ویکسین لگوائے سفر کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔