کراچی(این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے انسانوں کی ذہنی صحت پر پڑنے والے اثرات طویل عرصے تک برقرار رہیں گے۔عالمی ادارہ صحت نے لاک ڈائون، قرنطینہ اور عالمی وبا کے نتیجے بیروزگاری اور معاشی خطرات سے پیدا ہونے والے دباؤ کو ذہنی صحت سے متعلق اہم قرار دیا ہےـعالمی ادارہ صحت کا کہناہے کہ وبا کی وجہ سے ذہنی صحت پر پڑنے والے اثرات طویل المعیاد ہوں گے۔ڈبلیو ایچ او کے یورپی ریجنل ڈائریکٹر ہنس کلوگی نے ذہنی صحت کو بنیادی انسانی حق تسلیم کرنے پر زور دیا ہے۔