کابل / پشاور(این این آئی) افغانستان میں طالبان کی واپسی اور اقتدار سنبھالنے کے بعد پشاور میں برقعوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کا 14 اگست کو اقتدار سنبھالنے کے بعد سے دنیا بھر میں مختلف تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں ۔
افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے اور اکثریت میں آنے کے بعد خیبرپختون خواہ کے دارالحکومت پشاور میں برقعوں کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔دکانداروں کے مطابق طالبان کے آنے کے بعد سے اْن کا کاروبار چمک اٹھا کیونکہ بڑی تعداد میں برقعے اور حجاب افغانستان برآمد کیے جارہے ہیں۔