پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

فواد چودھری کے خواب میں بلی کی طرح ہمیشہ چھیچھڑے رہتے ہیں،مرتضیٰ وہاب کی شدید تنقید

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ

فواد چودھری کے خواب میں بلی کی طرح ہمیشہ چھیچھڑے رہتے ہیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کارکردگی، جناب نے ضمنی انتخابات میں اچھی طرح جانچ لی ہے ضمنی الیکشن میں بدترین شکست نے فواد چودھری جیسے لوگوں کا زہنی توازن خراب کردیا ہے بلدیہ کی نشست پر شکست فواد چودھری کو خوب یاد ہوگی بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانک لیں انہوں نے کہا کہ فواد چودھری پیپلزپارٹی کی فکر چھوڑیں پی ٹی آئی اپنی خیر منائے۔ پی ٹی آئی کا یہ پہلا اور آخری دور ہے۔ فواد چودھری کا کوئی نظریہ نہیں، موصوف آج پی ٹی آئی کے لئے تو کل کسی اور جماعت کے حق میں بول رہے ہونگے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ نااہل سرکار نے تین سال میں ہی عوام کی چینخیں نکلوا دیں۔عوام کو آٹا، چینی، دال، گھی، تیل، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے سلیکٹڈ سرکار کی کارکردگی کا اندازہ ہوگیا نااہل حکومت نے بدترین مہنگائی کرکے عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا عوام نااہلوں کے ٹولے اب مزید برداشت نہیں کرینگے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…