جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

کابل حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 180 ہو گئی

datetime 28  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل ٗ واشنگٹن ٗ لندن (این این آئی)کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے یکے بعد دیگرے 2دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 180 ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں میں200سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں میں 13امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔افغان حکام کا کہناتھا کہ دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل

ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب امریکا نے بدترین دھماکے میں اموات اور مزید خونریزی کے خدشات کے باوجود افغانستان سے انخلا جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دو عہدیداروں کا کہنا تھا کہ جمعرات کو ہوئے دھماکوں میں افغان باشندوں کی ہلاکتوں کی تعداد 180 تک پہنچ گئی ہے جہاں امریکا کا کہنا ہے کہ یہ امریکی فورسز کے لیے افغانستان میں اگست 2011 کے بعد سب سے بدترین حملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان سے ایک لاکھ سے زائد افراد کا باحفاظت انخلا ہو چکا ہے البتہ اب بھی ہزاروں افراد کو ملک سے نکالنے کا چیلنج بدستور موجود ہے۔علاوہ ازیں برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان نائجل کیسی نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ تعلقات کا انحصار ان کے رویہ پر ہوگا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نائجل کیسی نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل سے متعلق پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔ پاکستان کی مدد کے ذریعے طالبان کے مثبت طرز عمل سے مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن ہوگا۔

فی الحال طالبان سے صرف محفوظ انخلا سے متعلق رابطہ ہے۔ طالبان کو انٹرنیشنل کمیونٹی سے کی گئی یقین دہانیاں پوری کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ طالبان کو بنیادی انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کی اجازت دینا ہوگی اور اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کو کام کرنے کی اجازت دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے افغانستان کو دہشتگردوں کا مرکز نہ بنانے کی یقین

دہانی بھی کرائی ہے۔افغانستان میں بلیک ہاک اور دیگر فوجی سامان چھوڑ کر آنے کی اطلاع درست نہیں۔ نائجل کیسی کے مطابق افغانستان میں کچھ چھوڑ کر بھی آئے تو اس کی خاص اہمیت نہیں ہوگی۔ برطانیہ کی طرح امریکا بھی دہشت گردی کے خطرے کے خلاف دفاع کا حق رکھتا ہے۔ افغانستان میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئی ہفتوں سے تیاری کررہے تھے۔ پڑوسی ممالک بھی افغانستان کے مہاجرین کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیے جانے والے بجٹ میں اضافہ کردیا ہے۔ کابل کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو کھلا دیکھنا چاہتے ہیں، جو کہ چیلنجنگ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…