اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

عمرہ زائرین کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری

datetime 25  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی،ریاض(این این آئی) سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے تمام ایئرلائنزکو ہدایت نامہ جاری کردیا۔سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے تمام ایئرلائنزکو ہدایت نامہ جاری کردیا۔ ہدایت نامہ کے مطابق ویکیسین کی مکمل ڈوزکی تصدیق کے لئے سرکاری سرٹیفکیٹ کی موجودگی بھی لازمی قراردی گئی ہے۔ سرٹیفکیٹ سعودیہ کے لئے

منظورشدہ کسی ایک ویکسین کی مکمل ڈوزپرمبنی ہونا لازمی قراردی گئی۔منظورشدہ ویکسین میں ایسٹرازینیکا، فائزر، موڈرنا اورجانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔ منظورشدہ ویکسین کی مکمل ڈوزکے بغیرعمرہ زائرین کو پروازمیں سوارنہ کیا جائے۔ ویکسین کی مکمل ڈوزکا سرٹیفکیٹ سعودی ایئرپورٹس پرمتعلقہ حکام کو پیش کرنا ہو گا۔مسافرکی روانگی سے 72 گھنٹے قبل کی کورونا نیگیٹو پی سی آررپورٹ ہونا بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔ ہدایت نامے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے سفری پابندی کی زد میں آنے والے ممالک سے مکمل ویکسین لگوانے والے تارکین وطن کوبراہِ راست داخلے کی اجازت دے دی ہے اور اس ضمن میں نئی رہ نما ہدایات جاری کردی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے اس نئے فیصلہ کاصرف ان غیر ملکیوں پر اطلاق ہوگا جن کے پاس مملکت کا کارآمد رہائشی اجازت نامہ (اقامہ) ہے، وہ سعودی عرب سے کرونا

وائرس کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کے بعد بیرون ملک گئے تھے اور ان کے پاس مملکت میں دوبارہ داخلے کے ویزے ہیں۔اس وقت سفری پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک میں بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، مصر، ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقا، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا، ویت نام، افغانستان اور لبنان شامل ہیں۔سعودی وزارت خارجہ

نے ان ممالک کے سفارت خانوں کو نئے حکم سے متعلق مراسلے جاری کردیے ہیں۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ حکام نے اس سے پہلے سعودی شہریوں کیعلاوہ سفری پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک سے غیرملکی سفارت کاروں، ہیلتھ پریکٹیشنروں اوران کے اہل خانہ کو براہ راست داخلے کی اجازت دی تھی اور دوسرے تمام افراد کو مملکت میں داخلے

سے قبل کسی تیسرے ملک میں 14 دن تک قرنطین میں رہنے کی ضرورت ہوتی تھی۔الریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے ویکسین لگوانے والے شہریوں کو پاکستان سے سعودی عرب کے براہ راست سفر کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔اس نے ایک بیان میں اس دانش مندانہ فیصلے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ہزاروں پاکستانی تارکینِ وطن کو فائدہ پہنچے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…