بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مفتاح اسماعیل کا (ن)لیگ کا ووٹ بینک بڑھانے کے لیے انوکھا انداز

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اورن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کااہم حوالہ ان کا خاندانی کاروباربھی ہے،جس کے تحت انہوں نے ن لیگ کا ووٹ بینک بڑھانے کیلئے کچھ الگ ہی سوچ ڈالا۔کینڈی لینڈ کی معروف پراڈکٹ کوکومو کے پیکٹ میں چاکلیٹ اور بسکٹوں کی تعداد میں کمی کے بعد سوشل میڈیا پرصارفین نے جیلی چلی ملی کے حوالے سے شکوہ کیا

جس کا نوٹس لیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے جیلی کو مزید جوسی بنانے کا وعدہ کیا لیکن ساتھ ہی پرمزاح انداز میں لیگ کوووٹ دینے کی شرط بھی عائد کردی۔ٹوئٹرصارف نے کہاکہ چلی ملی اب جوسی کیوں نہیں رہی، ہمیشہ اتنی سوکھی اورمری ہوئی ہوتی ہے جیسے کہ چلی ملی ڈرائی فروٹ کھا رہے ہوں ۔جواب میں مفتاح نے اسماعیل انڈسٹریزکے مالکان میں سے ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لکھا ، میں ان سے چلی ملی کومزید جوسی بنانے کا کہوں گا، لیکن آپ وعدہ کریں کہ آئِندہ انتخابات میں ووٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو دیں گے۔یہ شکوہ کیا تو اسامہ لالی نامی صارف نے تھا لیکن مفتاح اسماعیل کے مشروط وعدے کے بعد بیشتردیگر صارفین نے بھی موقع اچھا دیکھ کراپنی فرمائش نوٹ کروانے کے ساتھ ساتھ لیگی رہنما سے وعدہ کیا کہ ووٹ پکا ان کا۔خاتون صارف نے جہاز سے گھروں میں پیکٹس گروانے کے بدلے ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی۔کوکومو کے شوقین صارف نے عرض کی کہ کوکومو کا بھی کچھ کریں، 5 روپے کے بدلے 5 تو ملنے چاہئیں ۔جواب میں عثمان نے تڑکا لگایا کہ مہنگائی کے حساب سے تو 5 روپے میں 3 کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ایک صارف نے نیوٹیلا سستا کرنے اور کوکومو میں چاکلیٹ بڑھانے کے بعدلے ن لیگ کی سوشل میڈیا کمپین چلانے کی آفر کردی۔جرنلسٹ امبررحیم شمسی نے مفتاح کی اس فرمائش کو ن لیگ کے انتخابی وعدے سے بخوبی جوڑا۔

امبر راحم شمسی نے لکھا کہ چلی ملی کو عزت دو۔مصطفی نامی صارف نے لکھا کہ مفتاح اسماعیل ریاست اور معاشرے کے درمیان خلا کر پر کرتے ہوئے۔عذیر نامی صارف نے مشورہ دیا کہ آپ کو تمام بڑے شہروں میں ایم اینڈ ایم اسٹور کی طرح فلیگ شپ کوکو مو اسٹور کھولنے چاہئیں اور انہیں مسلم لیگ(ن)کے بیانیے کو فروغ دینے کے لیے استعمال کریں۔شہربانو نے کہا کہ اور ووٹ نہ دیا تو پہلے والا جوس بھی نکال دیں گے۔ایک اور صارف نے پیکٹ میں جیلی کی تعداد بڑھانے کا کہا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…