جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان جاؤ، بھارت میں مسلمان شخص اور بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی

datetime 24  اگست‬‮  2021 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں مسلمانوں پر تشدد اور ان سے برے سلوک کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں پانچ افراد کا ایک گروہ راجستھان کے ضلع اجمیر میں ایک مسلمان شخص کی پٹائی کرتے ہوئے

اسے پاکستان جانے کے لیے کہہ رہا ہے۔ویڈیو میں ایک ملزم متاثرہ شخص کے ساتھ موجود لڑکے کے سر پر لات مارتا بھی نظر آ رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں پانچ افراد ملوث تھے جنہیں حراست میں بھی لیا گیا۔بھارتی میڈیا پولیس نے بتایا کہ انہیں 20 اگست کو ویڈیو ملی جس کے اگلے ہی دن پانچوں ملزمان 40 سالہ للت شرما، 32 سالہ سریندر، 27 سالہ تیج پال، 32 سالہ روہت شرما اور 31 سالہ شیلیندر ٹانک کو حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو ایک دن بعد مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔پولیس نے تصدیق کی کہ یہ واقعہ تقریباً چار دن پہلے سبھاش نگر علاقے میں پیش آیا تاہم ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔اجمیر ساؤتھ کے سرکل آفیسر مکیش کمار سونی نے بتایا کہ اگر متاثرہ شخص سامنے آکر شکایت درج کراتا ہے تو فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنے سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…