پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

جامعہ حفصہ کی چھت پر اسلامی امارات افغانستان کے جھنڈے لہرا دئیے گئے ، اسلام آبادبھر میں کھلبلی مچ گئی

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)افغان طالبان کی نمائندگی کرنے والے جھنڈے وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے مرکز میں واقع ایک مدرسے کی چھت پر لہرادئیے گئے،نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے دارالحکومت انتظامیہ

اور پولیس کے افسران نے بتایا کہ G-7/3 میں جامعہ حفصہ کی چھت پر اسلامی امارات افغانستان کے چار سے پانچ سفید جھنڈے لہرائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مدرسہ طویل عرصے سے پولیس کی نگرانی میں ہے۔انہوں نے کہا کہ نماز ظہر کے بعد جھنڈے دیکھے گئے اور کچھ دیر بعد دارالحکومت انتظامیہ اور پولیس کو اس کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ یہ مسئلہ متعلقہ اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا گیا جنہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران مدرسے پہنچے اور اس کی انتظامیہ سے بات چیت کی۔ بعد ازاں نماز عصر سے قبل جھنڈے ہٹا دیے گئے۔دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے عالمی برادری سے افغانستان کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس جدہ میں ہوا جس میں افغانستان میں مذاکرات کی حمایت کی گئی اور خطے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے افغانستان میں آئی ڈی پیزکے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں۔او آئی سی کا کہنا تھا کہ افغان قیادت اور عالمی برادری افغانستان کودوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…