جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

عزم وہمت کا پیکر گاڑیوں کا آئل تبدیل کرنے والی جمیلہ بی بی

datetime 22  اگست‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کی عورت کسی سے کم نہیں،شہر قائد کی جمیلہ خاتون نے ثابت کردیا۔کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن کی رہائشی جمیلہ خاتون کے شوہر کا 35سال قبل انتقال ہوگیاتاہم جمیلہ خاتون نے اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے ہمت نہ ہاری اور چھوٹے سے

کیبن پر جوانی میں کاروں اور موٹر سائیکلوں کے آئل تبدیل کرنے کاکام شروع کیا لیکن اب وہ عمر کے اس حصے میں ہیں کہ وہ صرف موٹرسائیکلوں کا ہی آئل تبدیل کرتی ہے۔جمیلہ بی بی نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ لوگوں نے میرے کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا لیکن میں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا، اہل خانہ کے ساتھ ساتھ اپنے مرحوم بیٹے کے بچوں کی بھی کفالت کرتی ہوں اور ان کو پڑھابھی رہی ہوں۔جمیلہ بی بی کے پوتے نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی دادی کو بچپن سے کام کرتے دیکھ رہا ہوں، اپنی تعلیم کے بعد ان کا ہاتھ بٹاتا ہوں، بزرگ خاتون سے کام کرانے والے افراد نے بتایاکہ ہم عرصہ دراز سے ان سے ہی آئل تبدیل کراتے ہیں وجہ یہ ہے کہ ان کے ریٹ مناسب ہیں۔عزم وہمت کا پیکر جمیلہ خاتون نے وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں ایک چھوٹی سی ایک دکان بنا کردی جائے تاکہ وہ اپنا کام جاری رکھ سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…