جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت نے عالمی طاقتوں سے نہ صرف مسلسل جھوٹ بولا بلکہ انہیں مس گائیڈ بھی کیا، ’را‘ کے سابق سربراہ کی افغانستان بارے بھونڈی حکمت عملی نے انڈیا کو رسوا کر دیا

datetime 22  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی / کابل(آن لائن) بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ اجیت دوول کی پرانی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ افغان نیشنل آرمی کو غلط مشورے اور جھوٹے اندازے بتارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اجیت دوول دونوں افغانستان میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں، جب کہ پاکستان کا

افغان فورسز کے حوالے سے بیان حرف بہ حرف سچ ثابت ہورہا ہے۔بھارتی ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ اجیت دوول کی 2013 میں بنائی گئی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ بھونڈی حکمت عملی جھاڑتے نظر آرہا ہے، اور کہہ رہا ہے کہ پاک فوج کے 15 سے 20 جنرلز میں سے کسی سے بھی پوچھ لیں، ہر کوئی ایک بات کرے گا کہ افغان نیشنل آرمی میں افغانستان سنبھالنے کی اہلیت نہیں، میں پاکستان کی ان باتوں کو نہیں مانتا، افغان فورسز کو بہترین ہتھیاروں سے مسلح کیا گیا ہے اور انہیں زبردست تربیت دی جا رہی ہے۔بھارت اور بھارتی ایجنسی کے سابق سربراہ اجیت دوول مغرب اور افغانستان کو غلط اندازے بتاتے رہے، ان کے غلط مشوروں کی وجہ سے آج افغانستان ان کے لیے قیامت کا منظر پیش کر رہا ہے، انہی کے غلط اندازوں نے مغرب کو افغانستان میں آج یہ دن دکھایا۔آج بھارت اور مغرب کو پاکستان کے حقیقت پر مبنی مشورے یاد آرہے ہوں گے لیکن اب تو چڑیاں کھیت جگ چکی ہیں، اور بھارت اور امریکا کی تربیت یافتہ بہترین افغان نیشنل آرمی نے طالبان کو پلیٹ میں رکھ کر افغانستان دے دیا ہے۔ بھارت نے عالمی طاقتوں سے نہ صرف مسلسل جھوٹ بولا بلکہ انہیں مس گائیڈ بھی کیا، وقت آگیا ہے کہ اب مغرب اور افغان بھارت سے جواب طلب کریں۔ اس وقت اجیت دوول بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کا قومی سلامتی مشیر ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…