نیویارک (این این آئی)افغان پوپ سنگر آریانہ سعید امریکی فوجی طیارے کے ذریعے افغانستان سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں آریانہ نے امریکی فوجی طیارے میں بیٹھے ہوئے اپنی تصویر پوسٹ کی اور بتایا کہ میں گذشتہ چند ناقابل یقین راتوں کے بعد زندہ ہوں اور بخیریت دوحہ پہنچ چکی ہوں اور اب استنبول میں اپنے گھر جانے کے لیے فلائٹ کا انتظار کررہی ہوں۔بعد ازاں ایک اور پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ وہ ترکی پہنچ گئی ہیں اور بالکل خیریت سے ہیں۔ آریانہ نے اس موقع پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کیلئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور افغانستان میں امن اور بہتر مستقبل کے لیے دعا بھی کی۔