جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

افغانستان میں سیاسی تصفیے کے لئے امریکہ کا پاکستان اور چین پر زور

datetime 21  اگست‬‮  2021 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے کہاہے کہ وہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور چین، افغانستان میں کسی طرح کے سیاسی تصفیے کی راہ ہموار کرنے میں مدد کریں حالاکہ اس وقت طالبان ملک بھر میں مثر کنٹرول حاصل کر چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران امریکا کے پاکستان سے مطالبے سے متعلق سوال پر کہا کہ

امریکا چاہتا ہے کہ تمام پڑوسی ممالک افغانستان میں استحکام پیدا کرنے میں مدد کریں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے تمام پڑوسیوں سے ہم نے جو بات کی ہے وہ یہ ہے کہ وہ سلامتی و استحکام میں مدد کے لیے جو کر سکتے ہیں کریں، کسی طرح کا سیاسی تصفیہ ہر ایک کے مفاد میں بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان سرحد سے متصل ممالک کو بھی خاص چیلنجز کا سامنا ہے، طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد مہاجرین افغانستان چھوڑ رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم خطے میں واقع ممالک کی جانب سے بہتر زندگی کے متلاشی کمزور افراد کو خوش آمدید کہنے پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے آئے ہیں۔امریکی عہدیدار نے کہا کہ امن و استحکام کی بین الاقوامی کوششوں میں تعاون کے لیے بائیڈن انتظامیہ افغانستان کے تمام پڑوسی ممالک سے رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہے وہ پاکستان ہو، عوامی جمہوری چین ہو یا خطے کے دیگر ممالک ہوں جن کا افغانستان میں مفاد ہو، ہم مسلسل ان سے اس حوالے سے تعمیری بات چیت کر رہے ہیں۔نیڈ پرائس نے تسلیم کیا کہ ‘جب چین کی بات آئی ہے تو، ظاہر ہے ہمارے مفادات کم ہی ملتے ہیں لیکن افغانستان کے موجودہ حالات پر ہماری اچھی بات چیت ہوئی ہے اور دونوں ممالک یہ بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس پر بات چیت جاری رکھیں گے کہ ہم خطے کے ساتھیوں کے ہمراہ افغان شہریوں کی انسانی ضروریات کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…