منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

”رسی جل گئی پر بل نہ گیا” بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش بے نقاب امریکی ،برطانوی اور فرانسیسی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)افغانستان میں منہ کی کھانے کے بعد بھارتی میڈیا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔بھارتی میڈیا نے پاکستانی علاقے بنوں میں ایک شادی کی تقریب جس میں قبائلی لوگ ڈانس کررہے ہیں اس ویڈیو کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی تاہم امریکی ،برطانوی اور فرانسیسی خبررساں ادار وں نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیکر بھارت کو بری

طرح بے نقاب کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک رقص پر مشتمل ویڈیو کو بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان میں افغان طالبان کی کامیابی کے جشن سے منسوب کی ہے ، ویڈیو میں طالبان جنگجوؤں کو اس ہفتے افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد ڈیک گانے پر رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ شیئر کی گئی جعلی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان جنگجو افغانستان میں چارج سنبھالنے کے بعد ایک مقامی کلب میں جشن منارہے ہیں ۔ اصل میں یہ ویڈیو جو بنوں میں ایک شادی کی ہے اور کچھ لوگ ایک گانے پر رقص کر رہے ہیں تاہم بھارتی میڈیا نے پاکستان کو بدنام کرنے کی آڑ میں اس ویڈیو کو ا فغانستان میں طالبان کی کامیابی کی خوشی میں پاکستان میں جشن منانے سے منسوب کر دیا ۔غیر ملکی خبررساں ا دارے اے پی،اے ایف پی اور رائٹر نے بھارتی سازش کو بے نقاب کر دیا ہے اور اس ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مردوں کے اس رقص کو جو اصل میں مہینوں پہلے پاکستان میں فلمایا

گیا تھا،ایک سازش کے تحت اس ویڈیو کی ایڈیٹنگ کی گئی ہے ۔تا ہم بھارتی میڈیا نے اسے غیر حقیقی دعووں کے ساتھ اس ویڈیو کو شئیر کیا کہ اس میں رقص کرنے والے طالبان ہیں ۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس ویڈیو پر طالبان کے حق اور مخالفت میں کمنٹس کئے ، ایک صارف نے لکھا کہ طالبان کی یہ حقیقی زندگی نہیں ہو سکتی کیونکہ یہ ناقابل یقین ویڈیو ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…