جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اشرف غنی کے امریکا میں مقیم بیٹے کا افغان صورتحال پر تبصرے سے انکار، جانتے ہیں انکی اہلیہ کون ہیں؟

datetime 21  اگست‬‮  2021 |

کابل،واشنگٹن(این این آئی)جلاوطن اور مفرور سابق افغان صدر اشرف غنی کے بیٹے طارق غنی نے اپنے والد کی حکومت کے خاتمے اور کابل پر طالبان کے قبضے کے حوالے سے کسی بھی تبصرے سے انکار کیا ہے۔ایک برطانوی اخبار کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن

ڈی سی کے ایک اعلی طبقے کے رہائشی علاقے میں رہائش پذیر 39 سالہ طارق غنی معاشیات کے پروفیسر ہیں اور ایک مہنگے ٹاون ہاوس میں اپنی پارٹنر الزبتھ پیئرسن کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں۔طارق غنی امریکا میں پیدا ہوئے اور یہیں پلے بڑھے ہیں انکی والدہ رولا کا تعلق لبنان سے ہے جبکہ انکی بڑی بہن 43 سالہ مریم غنی نیویارک میں مقیم ہیں۔دوسری جانب امریکی میڈیا نے کہاہے کہ کابل ایئرپورٹ پر10 ہزارکے قریب لوگ ویزوں اور دستاویزات کیساتھ موجودہیں، کابل ایئرپورٹ میں موجود لوگ انخلا نہیں کر پا رہے۔امریکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق قطر کی مزید افغان باشندوں کو قبول کرنیکی صلاحیت ختم ہو رہی ہے، پناہ گزینوں کی آباد کاری کے لیے امریکا یورپ سمیت نئے مقامات کی تلاش میں ہے، علاوہ ازیں طالبان رہنما وحید اللہ ہاشمی نے کہاہے کہ افغانستان میں شرعی قانون ہوگا، خواتین کے کام کرنے سے متعلق علما شوری کونسل فیصلہ کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سینئر طالبان رہنما وحید اللہ ہاشمی نے خبر ایجنسی کو انٹرویومیں کہا کہ اس بات کے کوئی امکانات نہیں کہ افغانستان میں جمہوری حکومت ہو، افغانستان میں اسلامی حکومت قائم ہوگی، جسے شرعی نظام کے تحت چلایا جائے گا۔خواتین کے پردے کے بارے میں وحید اللہ ہاشمی نے کہا کہ خواتین کیلئے برقع، حجاب یا عبایہ ہونے کا فیصلہ علماء کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…