منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ریاض، ام المومنین حضرت عائشہؓ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کٹہرے میں لانے کا حکم

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل الشیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے سوشل میڈیا کے ذریعے ام المومنین حضر عائشہ صدیقہ کی شان میں گستاخی کرنے والے عناصر کو فوری طورپر گرفتارکرکے

ا نہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ پبلک پراسیکیوشن کے مانیٹرنگ سیل کی نشاندہی پر ایک ویڈیو سامنے لائی گئی ہے جس میں ام المومین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور بالواسطہ طورپر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کیا گیا ۔پراسیکیوٹر جنرل نے ویڈیو کے ذریعے مقدس ہستیوں کی گستاخی کے مرتکب عناصر کو فوج داری قانون کی دفعہ 15 اور 17 کے تحت گرفتار کرنے اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ مقدس مذہبی ہستیوں ، اسلامی اقدار اور عوامی اخلاقیات کی توہین پرمبنی مواد سوشل میڈیا پر شائع کرنا ان بڑے اور ناقابل معافی جرائم میں سے ایک ہے جنہیں اٹارنی جنرل کے فیصلے نمبر 1 مجریہ 1441 کے تحت گرفتارکرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل لانا ہے۔ اس نوعیت کے جرائم پر کم سے کم پانچ سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…