منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

افغانستان پر دیگر ممالک اپنی اقدار مسلط نہ کریں، عالمی برادری ناکامی سے بچائے، پیوٹن

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے بیشتر علاقے پر قبضہ کرلیا ہے اور یہی حقیقت ہے،دیگر ممالک اپنی اقدار افغانستان پر مسلط کرنے کی کوشش نہ کریں۔برطانوی میڈیاکے مطابق ولادی میر پیوٹن نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کے بعد عالمی ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ حقیقت یہی ہے کہ طالبان نے بیشتر افغانستان پر قبضہ کر لیا ہے۔انہوں نے نہایت پراعتماد لہجے میں کہا کہ امید ہے کہ طالبان افغانستان میں قیام امن و امان کے حوالے سے اپنے وعدوں کی تکمیل کریں گے۔ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ یہ بہت ہی اہم ہے کہ افغانستان سے دیگر ممالک میں دہشت گردوں کو داخل ہونے سے روکا جائے۔روس کے صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کو ناکامی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔روسی صدر نے اس موقع پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خیال رکھا جائے کہ مہاجرین کے لباس میں دہشت گرد دیگر ممالک میں داخل نہ ہو جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…