منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے نے برطانیہ میں تاریخی مقدمہ جیت لیا

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کی سپریم کورٹ میں تاریخی مقدمہ جیت لیا۔برطانوی سپریم کورٹ نے 2012 میں پی آئی اے کی طرف سے ٹکٹوں کی فروخت کے لیے نیا کنٹریکٹ متعارف کروانے کو درست قرار دے دیا اور سپریم کورٹ کے

پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔برمنگھم کے برٹش پاکستانی ٹریول ایجنٹ ٹائمز ٹریول نے پی آئی اے کے کنٹریکٹ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ٹائمز ٹریول کا مؤقف تھا کہ 2012 میں معاشی دباؤ کے بعد اسے کمیشن کی ادائیگی کے بغیر نیا معاہدہ کرنے پر مجبور کیا گیا۔عدالت میں پی آئی اے کی نمائندگی فارانی سولیسیٹرز نے کی اور فرحان فارانی نے کہا کہ اس عدالتی فیصلے کے انگلش قوانین پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔فرحان فارانی کے مطابق یہ معاملہ اس قدر سنگین تھا کہ روس اور یوکرین نے بھی اس معاملے میں مداخلت کی، ان کے کیسز پر بھی اس کے اثرات پڑیں گے۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مؤثر طور پر تجارتی معاہدوں کی حدود کا تعین کرے گا، اس فیصلے کے بعد پی آئی اے کو ٹکٹوں پر فیول سرچارج کی مد میں ایجنٹس کو کمیشن ادا نہیں کرنا پڑے گا۔خیال رہے کہ پی آئی اے اور ٹائمز ٹریول کے درمیان معاملہ ہائیکورٹ اور کورٹ آف اپیل کے بعد سپریم کورٹ پہنچا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…