منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

’’فیمنسٹ‘‘ صحیح کہتی ہیں، ہمارے ہاں عورت محفوظ نہیں، خلیل الرحمٰن قمر

datetime 20  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف ڈراما ساز و مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے ’فیمنزم‘ اور ’فیمنسٹ‘ کو پہلی بار تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ہاں عورت کی عزت و حرمت محفوظ نہیں ہے۔خلیل الرحمٰن قمر ماضی میں ’فیمنسٹ‘ کو یورپی و غیر ملکی ایجنڈا قرار دیتے ہوئے

انہیں ملکی روایات کے خلاف قرار دیتے آئے ہیں۔تاہم حال ہی میں پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر لڑکی پر درجنوں افراد کے حملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا کہ ’فیمنسٹ‘ درست کہتی ہیں کہ پاکستان میں عورتیں محفوظ نہیں۔نجی ٹی وی میں بات کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے یوم آزادی کے موقع پر مینار پاکستان کے قریب ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کو مجمع کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار بھی کیا۔ڈراما نگار کا کہنا تھا انہیں جب سے مذکورہ واقعے کا علم ہوا ہے وہ تب سے یہی سوچ رہے ہیں کہ وہ اس پر کیسے اور کیا بات کریں؟انہوں نے خاتون پر حملہ کرنے والے افراد کو ’غنڈہ‘ کہتے ہوئے واقعے کو ملک کی بدنامی کا باعث قرار دیا اور کہا کہ مذکورہ سانحے کے بعد کوئی کیسے عالمی میڈیا کا سامنا کرے گا اور کیسے اس بات کا دفاع کرے گا کہ اسلامی ملک میں ایک خاتون پر 400 مرد حضرات نے حملہ نہیں کیا؟ڈراما ساز کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا اور لوگ سوال کریں گے کہ یہ کیسا اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے، جہاں قرار داد پاکستان پیش کی گئی تھی، وہیں پر ایک نہتی خاتون پر حملہ کیاگیا؟خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو تسلیم کرنے سے عاری ہیں کہ متاثرہ خاتون وہاں اکیلی تھیں، وہاں تو لوگوں کا جم غفیر تھا اور افسوس کی بات ہے کہ وہاں کوئی بھی غیرت مند شخص نہیں تھا، جس نے اپنی جان پر کھیل کر اس خاتون کی عزت نہیں بچائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…