منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کابل ائیرپورٹ پر بچی کو امریکی اہلکاروں کے حوالے کرنے کی ویڈیو وائرل

datetime 20  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی )کابل ائیرپورٹ پر افغان بچی کو امریکی اہلکاروں کے حوالے کرنے کا منظر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابل ایئر پورٹ کے باہر لوگوں کے بڑھتے ہوئے ہجوم میں سے ایک بچی کو امریکی اہلکار کے حوالے کیا گیا، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو بہت سے لوگوں نے دیکھا۔ ائیرپورٹ پر بہت سے لوگ ملک سے باہر جانے کے لیے پروازوں کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔یاد رہے کہ کابل پر قبضے کے بعد طالبان نے عام معافی کا اعلان کیا تھا، طالبان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اسلامی امارات افغانستان کے دروازے ان تمام افراد کے لیے کھلے ہیں جنہوں نے حملہ آوروں (امریکہ اور نیٹو)اور سابق افغان حکومت کی مدد کی۔ اس کے باوجود عالمی برادری اور افغان عوام طالبان کے وعدوں سے متعلق شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔ طالبان سے خائف افغان عوام ملک سے نکلنا چاہتے ہیں جس کے مناظر کابل ائیر پورٹ پر دیکھنے میں آ رہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…