اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عمر عطا بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔ جمعہ کو یہاں عدالت عظمی سے جاری تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عمر عطا بندیال سے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لیا ۔ تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز ججز صاحبان ، سینئر وکلاء ، لاء آفیسرز اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے افسران نے شرکت کی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کے بیرون ملک کے نجی دورے پر ہونے کیوجہ سے ان کی غیر موجودگی کے دوران سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عمر عطا بندیال قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سر انجام دیں گے۔