گوادر (این این آئی)گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دھماکا ایکسپریس وے کی تعمیر پر مامور عملے کی گاڑی کے قریب ہوا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جس کے بعد شواہد اکٹھے کیے گئے