منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

امریکہ نے افغانستان سینٹرل بینک کے 10 ارب ڈالرز تک طالبان کو رسائی دینے سے انکار کر دیا

datetime 16  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ افغان طالبان کو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تک رسائی نہیں دی جائے گی جبکہ امریکی حکام کی جانب سے افغان سینٹرل بینک کے ز رمبادلہ کے ذخائر9ارب40کروڑڈالر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ افغان سینٹرل بینک کے زیادہ ذخائر امریکا میں ہیں –

آئی ایم ایف نے اس بات تصدیق کی ہے کہ افغان سینٹرل بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 40 کروڑ ڈالر ہیں – دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سینٹرل بینک کے اثاثہ جات تک طالبان کو رسائل نہیں دیں گے- واضح رہے کہ طالبان نے کابل میں صدارتی محل کی سیکیورٹی 313 بدری بریگیڈ کے حوالے کر دی ہے۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سفارتخانوں، بینکوں، تجارتی مراکز کو ترجیحی بنیادوں پر سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ این جی اوز، سرکاری دفاتر کو بھی ترجیحی بنیادوں پر سیکیورٹی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری عمل بلا خوف اپنی سرگرمیاں جاری رکھے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کابل میں داخل ہونے کے بعد طالبان نے افغانستان کے صدارتی محل پر قبضہ کیا تھا۔ دوسری جانب طالبان نے بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں عسکری کارروائی یا کسی بھی نوعیت کی فوجی مداخلت کرنے کی کوشش سے قبل افغانستان پر چڑھائی کرنے والے ملکوں کا حشر دیکھ لے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق طالبان ترجمان سہیل شاہین نے بھارت کو وارننگ ی ہے کہ اگرافغانستان میں بھارت کی جانب سے کسی قسم کی عسکری کارروائی یا مداخلت کی گئی تو اسے اس کاخمیازہ بھگتنا پڑے گا، لیکن ہم اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ

افغانستان میں موجود بھارتی سفارت خانے اور اس کے عملے کو طالبان کی طرف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ترجمان نے افغانستان میں دیگر فوجی طاقتوں کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے افغانستان میں عسکری کارروائی یا فوجی مداخلت کی یا اس کی موجودگی پائی گئی تو یہ اس کے حق میں بہتر نہیں

ہوگا، بھارت افغانستان میں فوجی کارروائی کرنے والے دیگر ممالک کا حشر دیکھ چکا ہے، تو ان کا حال بھارت کے لیے کھلی کتاب کی طرح ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان نیپاکستان میں کسی دہشت گرد گروپ سے تعلق کی بھی بھرپور تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب باتیں زمینی حقائق کے منافی ہیں۔ترجمان نے اس بات

کی یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ ان کی طرف سے افغانستان میں موجود بھارتی سفارت خانے اور اس کے عملے کی زندگیوں کو کسی قسم کے خطرات لاحق نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ایک عمومی پالیسی ہے کہ ہم کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ افغان سرزمین کو کسی بھی ملک بشمول پڑوسی ممالک کے خلاف

استعمال کرے۔رپورٹ کے مطابق دوہا میں طالبان کے ساتھ ہونے والے بھارتی حکام کی میٹنگ میں طالبان ترجمان سہیل شاہین نے افغان عوام کی مدد کرنے اور تعمیراتی سرگرمیوں پر بھارت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغان عوام کے لیے ڈیمز، قومی اور انفرا اسٹرکچر پراجیکٹس اور افغانستان میں ہونے والے دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے بھارت کے شکر گذار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…