منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت افغانستان میں عسکری کارروائی یا کسی بھی نوعیت کی فوجی مداخلت کرنے کی کوشش سے قبل چڑھائی کرنے والے ملکوں کا حشر دیکھ لے، طالبان کا انتباہ

datetime 16  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)طالبان نے بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں عسکری کارروائی یا کسی بھی نوعیت کی فوجی مداخلت کرنے کی کوشش سے قبل افغانستان پر چڑھائی کرنے والے ملکوں کا حشر دیکھ لے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق طالبان ترجمان سہیل شاہین نے بھارت کو وارننگ ی ہے کہ اگرافغانستان میں بھارت کی جانب سے کسی قسم کی عسکری کارروائی

یا مداخلت کی گئی تو اسے اس کاخمیازہ بھگتنا پڑے گا، لیکن ہم اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ افغانستان میں موجود بھارتی سفارت خانے اور اس کے عملے کو طالبان کی طرف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ترجمان نے افغانستان میں دیگر فوجی طاقتوں کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے افغانستان میں عسکری کارروائی یا فوجی مداخلت کی یا اس کی موجودگی پائی گئی تو یہ اس کے حق میں بہتر نہیں ہوگا، بھارت افغانستان میں فوجی کارروائی کرنے والے دیگر ممالک کا حشر دیکھ چکا ہے، تو ان کا حال بھارت کے لیے کھلی کتاب کی طرح ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان نیپاکستان میں کسی دہشت گرد گروپ سے تعلق کی بھی بھرپور تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب باتیں زمینی حقائق کے منافی ہیں۔ترجمان نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ ان کی طرف سے افغانستان میں موجود بھارتی سفارت خانے اور اس کے عملے کی زندگیوں کو کسی قسم کے خطرات لاحق نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ایک عمومی پالیسی ہے کہ ہم کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ افغان سرزمین کو کسی بھی ملک بشمول پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال کرے۔رپورٹ کے مطابق دوہا میں طالبان کے ساتھ ہونے والے بھارتی حکام کی میٹنگ میں طالبان ترجمان سہیل شاہین نے افغان عوام کی مدد کرنے اور تعمیراتی سرگرمیوں پر بھارت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغان عوام کے لیے ڈیمز، قومی اور انفرا اسٹرکچر پراجیکٹس اور افغانستان میں ہونے والے دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے بھارت کے شکر گذار ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…