جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

”ہمارے ہاتھ ہماری پیٹھ کے پیچھے باندھے اور وطن کو بیچ دیا“ اشرف غنی کو فرار پر سخت تنقید کا نشانہ بنانے والے افغان وزیر دفاع بھی ملک سے فرار ہو گئے

datetime 16  اگست‬‮  2021 |

کابل (این این آئی)افغانستان کے فراروالے صدر اشرف غنی بھی برہمی کا اظہار کرنے والے قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ خان محمدی کی بھی افغانستان سے فرار کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔گزشتہ روز جنرل بسم اللہ خان محمدی نے طالبان کے کابل میں داخلے

پر دارالحکومت کے دفاع کا اعلان کیا تھا تاہم اشرف غنی کے ملک سے فرار پر وہ برہم ہوگئے تھے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھاکہ اس نے ہمارے ہاتھ ہماری پیٹھ کے پیچھے باندھے اور وطن کو بیچ دیا، غنی اور اس کے گروہ پر لعنت ہو۔اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ جنرل بسم اللہ خان بھی افغانستان سے فرار ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کابل ائیرپورٹ ذرائع سے بتایا گیا کہ جنرل بسم اللہ خان اپنے بیٹوں کے ہمراہ ملٹری جہاز پر متحدہ عرب امارات فرار ہوگئے ہیں۔دوسری جانب جنرل بسم اللہ خان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں اتنا بے ایمان نہیں کہ ہزاروں فوجیوں کے قاتلوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کی حمایت کا اعلان کروں، ہم افغانستان کو ان دہشت گردوں سے آزاد کرائیں گے۔ ان کی اس ٹوئٹ میں بھی واضح نہیں کہ وہ کس مقام سے ٹوئٹ کررہے ہیں اور نہ ہی انہوں نے اس متعلق بتایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…