اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کابل ایئرپورٹ پر افراتفری مچ گئی ، تین جوان نوجوان جہاز کے ٹائروں سے نیچے گر کر جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق
امریکی جہاز اپنے شہریوں کو لے کر واپس جا رہا تھا کہ افغان طالبان کی جانب کی بڑی تعداد اس کے اردگرد داس کیساتھ دورڑانا شروع ہو گئی جبکہ کچھ نے اس کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو کچھ جہاز کے ٹائروں پر چڑ گئے ۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد نوجوان ٹائروں سے نیچے جا گرے اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ تینوں نوجوان جہاز کے ٹائروں میں چھپ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں زندگی کی بازی ہار گئے ، جہاز کے ہوا میں بلند ہوتے ہی پریشر بڑھنے کی وجہ سے تینوں جوان ٹائروں سے نیچے جا گر ے جن کی ویڈیوسوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق نواجون کے گرنے کی آواز بہت زیادہ تھی ۔ جبکہ ایک دوسری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کے رن وے پر افغان طالبان کی بڑی تعداد جہاز کیساتھ چلنے اور دوڑنے اور اس پر چڑھنے میں مصروف ہے ۔
Exclusive – The video shows a flight from #Kabul airport where two people are thrown from a plane into the the people’s homes.#Afghanistan #Taliban pic.twitter.com/GlSgjNApJj
— Aśvaka – آسواکا News Agency (@AsvakaNews) August 16, 2021
This is how Americans left Afghanistan after 20 years of war#Kabul pic.twitter.com/19gqm3Fri1
— Nadeem Malik ?? (@nadeemmalik) August 16, 2021