اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی و وسطی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بارکھان، کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔