منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

انگین التان ایک اور تاریخی کہانی سے سکرین پر واپسی کیلئے تیار

datetime 16  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار انگین التان سلطنت عثمانیہ کی کہانی پر مبنی ایک اور ڈرامے سے دوبارہ اسکرین پر واپسی کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق التان کے نئے پروجیکٹ کا نام بارباروسلر ہے، جس کی کہانی سلطنت عثمانیہ میں مسلم بحریہ کی بے مثال تاریخ سے پردہ اٹھائے گی۔اس ڈرامہ سیریز میں انگین التان ایک اور تاریخی کردار نبھاتے نظر آئیں گے اور اس مرتبہ وہ حیدر الدین باربروسا بنیں گے۔ حیدر الدین سلطنت عثمانیہ میں سلطان سلیمان کے دورِ اقتدار میں بحریہ عثمانیہ کے ایڈمرل تھے۔ اس حوالے سے انگین التان کا کہنا تھا کہ ٹی وی سیریز کی عکس بندی کے لیے خصوصی تیاریاں جاری ہیں۔انگین کا کہنا تھا کہ انھوں نے حیدر الدین باربروسا کے بارے میں بہت پڑھا ہے اور ان کے کردار کو جاننے کے لیے ان سے متعلق لکھے گئے تقریباً 4 سے 5 ہزار صفحات بھی پڑھے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے آپ کو جسمانی طور پر تیار کرنا تھا اور میں اس کے لیے گزشتہ 10 ماہ سے ورزش بھی کرتا رہا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…