پیرس (این این آئی)فرانس میں کین کے سیاحتی مقام کے نزدیک چوروں کا ایک گروہ قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی کے محل میں گھس گیا۔ گروہ نے جس میں ایک شخص مسلح تھا محل سے ہاتھ کی گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیا قبضے میں لے لیں۔ باخبر ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ واقعہ دوروزقبل پیش آیا۔ذرائع کے مطابق چوروں کی تعداد چار تھی۔ واردات کے وقت امیر قطر محل میں موجود نہیں تھے تاہم ان کے گھرانے کے لوگ محل میں تھے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ چوری کی واردات بنا کسی تشدد کے مکمل کی گئی۔ چوروں نے محل میں موجود کسی بھی فرد کے سر پر پستول نہیں رکھی۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































