جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

20 سال سے غار میں گوشہ نشین شخص نے کرونا ویکسین کیوں لگوائی؟

datetime 15  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )20 سال سے ایک غار میں گوشہ نشین شخص نے بھی کرونا ویکسین لگوا لی۔تفصیلات کے مطابق سربیا میں بیس برسوں سے غار میں ایک تارک الدنیا شخص نے بھی کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین ڈوز لگوا لی ہے۔

نجی ٹی اے آروائی کے مطابق 70 سالہ پانٹا پیٹرووِک نے بیس برس قبل سماجی دوری (سوشل ڈسٹنسنگ) پر مبنی طرز زندگی اختیار کی تھی، انھوں نے کئی شادیاں کیں، لیکن آخر کار دنیا ترک کر کے جنوبی سربیا میں واقع ستارا پلانینا پہاڑ پر ایک چھوٹے سے غار میں گوشہ نشیں ہو گئے۔گزشتہ برس جب وہ غار سے نکل کر قصبے کی طرف گئے تو انھیں پتا چلا کہ کرونا وبا ہر طرف پھیلی ہوئی ہے، پھر جب ویکسین آ گئی تو پیٹرووِک نے پہلی فرصت میں ویکسین لگوا لی اور دوسروں کو بھی لگوانے کی ترغیب دی۔ انھوں نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا یہ وائرس تو ہر جگہ پہنچ جاتا ہے، میرے غار میں بھی پہنچ جائے گا، اس لیے میں تو تینوں ڈوز لگواؤں گا، اور لوگوں سے بھی کہتا ہوں کہ ہر شخص ویکسین لگوائے۔ واضح رہے کہ پیٹرووِک جس غار میں گوشہ نشیں ہیں، وہ ایک کھڑی پہاڑی پر ہے، اور اس تک کوئی کم زور دل شخص نہیں پہنچ سکتا، اس غار میں انھوں نے ایک پرانا خراب ٹوٹا باتھ ٹب رکھا ہوا ہے جسے وہ ٹوائلٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں، چند بینچز بھی ہیں، جب کہ گھاس کے ڈھیر کو وہ بستر کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔پیٹرووِک قریبی قصبے پیروٹ کا رہائشی ہے، جہاں وہ مزدوری کیا کرتے تھے، وہ کئی مرتبہ ملک سے باہر بھی گئے، کئی شادیاں کیں، لیکن پھر زندگی سے اکتا گئے، اور خود کو انسانوں سے الگ تھلگ کر لیا، سماج سے دور ہو کر انھیں ایک نئی آزادی کا احساس ہوا، جس کے بعد وہ مستقل طور پر ایک غار میں رہنے لگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…