منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

دس محرم الحرام کو چار نفل اس طرح پڑھ لیں

datetime 15  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلامی سال ماہ محرم سے شروع ہوتا ہے .دیگر مزاہب کے لوگ اپنے نئے سال کو لہو ولعب میں گزارتے ہیں مگر اسلام عبرت، نصیحت ،معرفت ،قربانی ،ایثار،صبرورضا کا درس دیتا ہے. یوم ِ عاشورہ اپنی خصوصیت میں بہت ممتاز ہے.

کالم میں آگے آپ یوم عاشورکی اسلامی تاریخ میں اہمیت اور یوم عاشورہ کے نفل، عمل اور عبادات کے متعلق پڑھے گے۔اللہ تعالٰی نے اس دن زمین و آسمان پیدا کئے، اسی دن تمام انبیاء پر کرم فرمایا ، دشمنوں سے بچایا. یوم ِ عاشورہ دس محرم کا دن ،برکتوں اور نعمتوں سے بھر پور ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کی بہت سی فضیلتیں عطا کی ہیں. وجہ یہ ہے کہ، اس دن حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی تھی: حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کو ان کی غلطی کی معافی دی گئی تھی: حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی طوفان سے بچ کر اونچے پہاڑ پر پہنچ گئی تھی: حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کو فرعون کے ظلم سے نجات ملی اور فرعون اور اس کے ساتھی دریائے نیل میں ڈوب گئے: سید الشہدا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے اسلام کی عزت و آبرو کی خاطر جام ِ شہادت نوش کیا. اسی وجہ سے یہ دن برکت والا ہے۔ شب ِ عاشورہ ( 9 تاریخ کی رات ) کو نفل نماز پڑھنا،نو دس تاریخ کو روزہ رکھنا بہت افضل ہے،عاشورہ کے دن سورج طلوع ہونے سے لے کر دوپہر بارہ بجے تک نفل نماز پڑھنا بہت زیادہ مقبول ہے۔اور زیادہ ثواب حاصل ہوتا ہے،عاشورہ کے دن غسل کرنا،آنکھوں میں سرمہ لگانا،یتیم ،مسکین کو کھانا کھلانا،غریبوں میں کپڑے تقسیم کرنا،بیمار کی تیمارداری کرنا،مسلمانوں میں صلح کروانا،قبرستان میں فاتحہ پڑھنا،قرآن شریف کی تلاوت کرنا بہت افضل اور کار ِ ثواب ہے۔10 محرم الحرام یوم عاشورہ کو بعد نماز عشاء چار رکعات نماز دو دورکعت کرکے ادا کریں۔ کہ ہر رکعت میں سورت الفاتحہ کے بعد پانچ پانچ مرتبہ سورت اخلاص پڑھیں۔ جو شخص دس محرم الحرام کے دن یہ وظیفہ کر لے گا ۔ اللہ تعالیٰ اس کے تمام اگلے پچھلے گن اہ مع اف فرمادیں گے۔ گن اہ چاہے ریت کے ذروں کے برابر کیوں نہ ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…