اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے پر فیصل مسجد اور دامن کوہ عوام کیلئے بند کردیے گئے۔اسلام آباد کی فیصل مسجد اور دامن کوہ کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فیصل مسجد اور دامن کوہ کی جانب جانے والی سڑکیں بھی بند کردی جائیں گی۔اس سے قبل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے دفتر کی جانب سے بھی جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ رش کی وجہ سے کورونا پھیلنے کا خطرہ ہے اور وہ تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں۔