کابل(این این آئی)طالبان نے کابل کے مضافات میں واقع بگرام ائیر بیس کی سب سے بڑی جیل سے قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔میڈیاپورٹس کے مطابق ایک روز قبل افغان حکومت کے حکام کا کہنا تھا کہ بگرام جیل مکمل کنٹرول میں ہے۔تاہم افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا کہ طالبان نے بگرام ائیر بیس کی سب سے اہم جیل پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تمام قیدیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔حالیہ دنوں میں طالبان نے صوبائی دارالحکومتوں میں داخل ہونے کے بعد قیدیوں کو رہا کیا ہے۔