ٹھٹھہ(این این آئی)سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں سفاک ملزم نے لڑکی کی میت کو قبر سے نکال کر درندگی کا نشانہ بنادیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے
غلام اللہ میں نامعلوم ملزم نے 14 سالہ لڑکی کی لاش کو قبر سے نکال کر بے حرمتی کی، ملزم لڑکی کی لاش نکال کر جھاڑیوں میں لے گیا اور بے حرمتی کرکے فرار ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ نامعلوم ملزم لڑکی کی لاش بے حرمتی کے بعد جھاڑیوں میں چھوڑ کر فرار ہوگیا، گائوں اشرف چانڈیو کی رہائشی لڑکی کو ایک روز قبل مقامی قبرستان میں دفنایا گیا تھا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ واقعے سے انسانیت کا سرشرم سے جھک گیا ہے، وحشی درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، واقعے کو دبانے کی کوشش کرنے والے بھی جرم میں شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، ورثا کی ہر فورم پر مکمل مدد کریں گے۔