ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مسجد نبویۖ میں زم زم کے بابرکت پانی کی فراہمی کا نیا منصوبہ تیار

datetime 14  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی )زمزم کا پانی زمین کے سب سے عظیم مشروبوں میں سے ایک اور مسلمانوں کے لیے سب سے زیادہ برکت والا پانی سمجھا جاتا ہے۔زم زم کی عظمت ایک حدیث پاک میں بھی وارد ہوئی ہے جیسا کہ عظیم حدیث میں بیان کیا گیا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے

ارشاد فرمایا کہ اللہ اس پر رحمت نازل فرمائے۔ یہ ذائقے دار کھانا اور بیماری کا علاج ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود کے دور سے موجودہ خادم الحرمین الشریفین تک مملکت کے ہر فرمانروا نے حجاج کرام اور معتمرین کو آب زم زم کی بلا قمیت فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔مسجد نبویۖ کے صحن کے جنوب مغربی کونے میں واقع زمزم فراہمی کا نیا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ مسجد نبویۖ میں پانی کی فراہمی صدارت عامہ برائے امور حرمین الشریفین کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس منصوبے کا مقصد مسجد نبویۖ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں اور اہل مدینہ منورہ کی زمزم پینے کی خواہش پر عمل درآمد کرنا ہے۔پراجیکٹ کا رقبہ تقریبا 330 میٹر ہے اور اس میں سٹین لیس سٹیل کے تین ٹینک نصب ہیں، جن کی کل گنجائش 290 میٹر، 2 پریشر ٹینک، 3 واٹر فیڈنگ پمپ، 2 سٹین لیس سٹیل فلٹر ، دو سٹرلائزر ، دو 350 طول پائپ لانیں نصب ہیں۔محکمہ فراہمی آب نے مسجد نبویۖ میں زمزم کے حصول کے لیے ایک آن لائن پورٹل بھی متعارف کرایا ہے جس میں زم زم کے حصول کے اوقات، طریقہ کاور اس حوالے سے ضروری ہدایات بیان کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…