پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

جب کوئی مرتا ہے، تو رونا دھونا چھوڑ کر قرآن خوانی کرنی چاہیے۔۔ دردانہ بٹ کی زندگی کے چند وہ لمحات، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

datetime 14  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دردانہ بٹ کا کہنا تھا کہ جوانی کے دور میں بہت ٹوم بائی قسم کی لڑکی تھی، اور اسی لیے میں پولیس میں جانا چاہتی تھی لیکن اللہ کو کچھ اور بھی منظور تھا۔ دردانہ بٹ کی ایک بہن اور ایک چھوٹا بھائی ہے جبکہ دردانہ دوسرے نمبر پر تھیں اسی دوسرے نمبر کے حوالے سے دردانہ

کہتی تھیں، ماشاللہ سے میری بڑی بہن بہت خوبصورت ہیں جبکہ چھوٹا بھائی امی کا دلارا ہے جبکہ والد صاحب مجھ سے زیادہ پیار کرتے تھے، توجہ حاصل کرنے کے چکر میں میں ٹام بوائے بن گئی تھی۔ ہماری ویب کے مطابق میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے خود کو بھی نقصان پہنچاتی تھی، ہم جو کہہ دیتے ہیں کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو، یہ رسی آرام سے نہیں آتی۔ اس رسی کے لیے بہت محنت، لگن ضروری ہے۔ ہم اپنے بچوں کو قران ختم کرنے پر خوش ہوتے ہیں، جی نہیں قرآن ختم نہیں ہوتا بلکہ اپنے بچوں کو ترجمہ کے ساتھ اسے سکھائیں۔ قرآن شریف کے ایک لفظ پر اگر روز سوچوں کہ یہ کیا ہے تو اس کے ایک لفظ کو سمجھنے میں وقت لگتا ہے۔ زندگی سے متعلق دردانہ کہتی تھیں کہ زندگی ایک تکلیف دہ سفر ہے، اور اس تکلیف کو برداشت کرنا سیکھیں۔ میری تکلیف کا مرحم میرا مرشد ہے، صحیح مرشد ملنا خوش قسمتی ہے۔ اللہ کا کرم اسی وقت ہوتا ہے جب بندہ خود اللہ کی طرف آںے کے لیے جدوجہد

کرے۔ میں بہت طاقتور ہوں مگر میں حساس بھی ہوں۔ لیکن میرے آپریشن نے مجھے رُلا دیا تھا، میں بہت روئی تھی۔ ہم جب بھی گھبراہٹ کا شکار ہوتے ہیں وہ ایمان کی کمزوری سے ہوتی ہے۔ دردانہ بٹ موت سے متعل کہتی تھیں کہ ہم موت کے آںے کو یاد نہیں کرتے، سب سے بڑا ڈر یہی ہے کہ موت نے آنا ہے۔ مگر ہم مانتے نہیں ہیں۔ مجھے بہت ڈر لگتا تھا موت

سے، مگر اب نہیں لگتا۔ لیکن صرف ایک دعا ہے اللہ سے کہ مجھے آزمائشوں والی موت نہ دینا۔ بجائے اس کے لوگوں کی وفات پر روئے دھوئیں، ہمیں فاتحہ خوانی کرنی چاہیے، قرآن خوانی کرائیں۔ جو بھی آرٹسٹ جاتا ہے اس دنیا سے، اس کے لیے فاتحہ خوانی کرائیں، سب آرٹسٹس کو بلائیں۔ کراچی میں انتقال کرجانے والی پاکستان کی سینئر اداکارہ

دردانہ بٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں جن میں وہ پاکستان میں کورونا کے خاتمے کی دعا کر رہی ہیں۔اداکار خالد ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر دردانہ بٹ کی ویڈیوز شیئر کیں ، ویڈیوز رواں برس کے آغاز کی ہیں۔ایک ویڈیو کے آغاز میں اداکارہ کہتی ہیں کہ میں دردانہ بٹ ہوں، مجھے کام کرتے ہوئے 50 سال ہوگئے ہیں ، ٹی وی ڈراموں

، تھیٹر، فلموں میں ہر جگہ کام کیا اور بہت ہی مزا آیا۔وہ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہتی ہیں کہ آپ کو پتا ہے میرے جو فینز ہیں ناں مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں، اسی وجہ سے مجھے تمغہ حسنِ کارکردگی بھی ملا، بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا بھی ایوارڈ ملا اور پھر تمغہ امتیاز بھی ملا، یہ سب اللہ کی مہربانی ہے۔آخر میں وہ دعا کرتی ہیں کہ اس ملک میں جو

مصیبت آئی ہوئی ہے اللہ ہم سب پر اپنا رحم کرے اور ہمیں اس سے محفوظ رکھے۔خالد ملک نے دردانہ بٹ کی یہ ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیوز دردانہ بٹ کی بھتیجی کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں جو رواں برس کے آغاز میں ریکارڈ ہوئی تھیں۔یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث جمعرات کو83برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…