کراچی (این این آئی)مالی سال کے آغاز پر پاکستان میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں مالی سال 22 2021 میں گاڑیوں کی فروخت میں 91 فی صد اضافہ دیکھا گیا، جولائی کے دوران ریکارڈ 29 ہزار 593 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔صرف جولائی میں 19 ہزار 173 آٹو موبیل یونٹ فروخت ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں یہ اضافہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی رعایت کے سبب ہے۔پسنجر کار میں 800 سی سی کی گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے، 800 سی سی کار کی فروخت میں ماہانہ 403، جب کہ سالانہ بنیادوں پر 164 فی صد کا اضافہ دیکھا گیا۔جولائی میں 800 سی سی پسنجر کار کے 7 ہزار 60 یونٹس فروخت ہوئے، لائٹ کمرشل گاڑیوں کی فروخت 95 فی صد اضافے کے بعد 4 ہزار 249 یونٹ رہی، دوسری طرف جولائی میں ٹرکوں کی فروخت 9 فی صد کمی کے ساتھ 320 یونٹ رہی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کرونا وبا کی وجہ سے پاکستان میں آٹو موبیل کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی تھی۔
پاکستان میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت میں زبردست اضافہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































