پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

دردانہ بٹ کی یادگار ویڈیوز منظر عام پرآگئی، جس میں وہ پاکستان میں کورونا کے خاتمے کی دعا کر رہی ہیں

datetime 13  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں انتقال کرجانے والی پاکستان کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں جن میں وہ پاکستان میں کورونا کے خاتمے کی دعا کر رہی ہیں۔اداکار خالد ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر دردانہ بٹ کی ویڈیوز شیئر کیں ، ویڈیوز رواں برس کے آغاز کی ہیں۔ایک ویڈیو کے آغاز میں اداکارہ کہتی ہیں کہ میں دردانہ بٹ ہوں، مجھے کام کرتے ہوئے 50 سال ہوگئے ہیں ، ٹی وی ڈراموں ، تھیٹر، فلموں میں ہر جگہ کام کیا اور بہت ہی مزا آیا۔وہ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہتی ہیں کہ آپ کو پتا ہے میرے جو فینز ہیں ناں مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں، اسی وجہ سے مجھے تمغہ حسنِ کارکردگی بھی ملا، بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا بھی ایوارڈ ملا اور پھر تمغہ امتیاز بھی ملا، یہ سب اللہ کی مہربانی ہے۔آخر میں وہ دعا کرتی ہیں کہ اس ملک میں جو مصیبت آئی ہوئی ہے اللہ ہم سب پر اپنا رحم کرے اور ہمیں اس سے محفوظ رکھے۔خالد ملک نے دردانہ بٹ کی یہ ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیوز دردانہ بٹ کی بھتیجی کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں جو رواں برس کے آغاز میں ریکارڈ ہوئی تھیں۔یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث جمعرات کو83برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…