پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

فلم میں شاہ رخ کا بیٹا بننے والی لڑکی معروف اسٹار بن گئیں

datetime 13  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)احساس چنا اب زیادہ تر ڈراموں میں دکھائی دیتی ہیں۔بولی وڈ کی کامیاب فلموں میں سے ایک ’کبھی الوداع‘ نہ کہنا میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والی لڑکی 22 سال کی عمر میں اسٹار بن گئیں۔انڈیا ٹائمز کے مطابق ڈیڑھ دہائی قبل ریلیز ہونے والی فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘

میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا کردار کسی لڑکے نے نہیں بلکہ لڑکی نے ادا کیا تھا جو دیگر فلموں میں بھی لڑکا بنیں۔شاہ رخ خان کے بیٹے ’ارجن‘ کا کردار ادا کرنے والی لڑکی احساس چنا نے حال ہی میں اپنی 22 ویں سالگرہ منائی تو کئی شوبز شخصیات انہیں دیکھ کر دنگ رہ گئے۔احساس چنا نے چار سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلموں میں کام کرنا شروع کیا اور ابتدائی چند سال تک وہ لڑکوں کے کردار ادا کرتی رہیں۔اس وقت فلمی دنیا سے وابستہ زیادہ تر افراد کو بھی علم نہیں تھا کہ فلموں میں لڑکا بننے والی حقیقت میں لڑکی ہیں۔تاہم کچھ سال بعد احساس چنا نے بھی ڈراموں میں لڑکی کا کردار ادا کرنا شروع کیا تو لوگ دنگ رہ گئے۔احساس چنا کم عمری سے ہی اسکرین پر نظر آ رہی ہیں اور انہوں نے 2004 کی ہارر فلم ’واستو شاسترا‘ میں سشمیتا سین، 2006 کی فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ میں شاہ رخ اور اسی سال ریلیز ہونے والی فلم ’آریان‘ میں بھی سہیل خان کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔احساس چنا نے ایک درجن کے قریب فلموں میں سے نصف میں لڑکوں کا کردار ادا کیا لیکن 12 سال کی عمر کے بعد انہوں نے لڑکیوں کے کردار ادا کرنا شروع کیے۔حال ہی میں ان کی 22 ویں سالگرہ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اسٹار قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…